Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

Shop Now

Monday, March 16, 2020

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی



پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی


پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 200 کے ہندسے کو چھونے لگی ہے . یہ اضافہ تیزی سے بڑھ رہا ہے . سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 146 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 179 ہوگئی۔
تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 26 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو، تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتان سے باقی صوبوں میں آنے والوں کا جواب وہ خود دے سکتے، پنجاب میں کورونا کے مریض  سامنے نہ آنا اچھی بات ہے مگر سوال یہ ہے کہ وہاں ٹیسٹ ہو بھی رہے ہیں یا نہیں

ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.
واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

دوسری جانب کرونا وائرس سے روک تھام کے لئے قطر کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی، قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ ایران بھیجی ہے،قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے۔
ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں 

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.