Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

Shop Now

Monday, October 14, 2019

main kon hoin?میں کون هوں؟

https://www.currenttrendnews.com/


میں کون ہوں؟


 میں کون هوں؟ main kon hoin?

ازقلم عمراشتیاق
یونیورسٹی کی کینٹین میں دوست کے ہمرا بیٹھا چائے پینے میں مشغول تھا۔ ہماری دونوں کی نظر وئیٹر کی طرف مرکوز تھی وہ کبھی دوڑ کر ٹیبل کی طرف جاتا تو کبھی کسی کے بلانے پر دوسری طرف جاتا۔ ہم ایک چیز کو نوٹ کررہے تھے کہ لوگوں کا وئیٹر کے ساتھ رویہ،کردار (طور طریقہ) کیسا ہے۔ لوگوں کی اکثریت ایسے پیش آرہی تھی جیسے وہ ایک انسان نہیں بلکہ جانور ہے لوگوں کی بدتمیزی اور غیراخلاقی گفتگو کے باوجود وئیٹر جی جی کرکے سب کام کرتا جارہا تھا۔ وہ وئیٹر اِسی یونیورسٹی کا طالبِ علم تھا وہ اپنی فیس بھرنے اور روزمرہ اخراجات کےلیے سب برداشت کرتا جارہا تھا۔ 
کینٹین میں تشریف لے کر آنے والے سب لوگ مسلمان تھے لیکن اخلاق اسلامی تعلیمات کے قریب قریب نظر نہیں آرہا تھا۔
 میں کون هوں؟ main kon hoin


میں آپ سے مندرجہ ذیل کچھ سوالات کے جوابات پوچھنا چاہتا ہوں
 کیا آپ اخلاق کے بارے اسلامی تعلیمات سے واقف ہیں؟ <
 کیا آپ حقوق العباد سے واقف ہیں؟  <
 کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا کیا ہوا ہر عمل محفوظ ہوتا جارہا ہے؟ <
 کیا آپ کو معلوم ہے آپ کی چھوٹی سی بات آپ کےلیے بہت زیادہ اجروثواب کا باعث بن سکتی ہے؟ <
 کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کے چند الفاظ دوسروں پر کیا اثر چھوڑ سکتے ہیں؟ <



ان سوالات کے بارے میں ضرور سوچئیے گا۔ 

ایک بٙزرگ فوت ہوگئے مجھے اُن کی قبر نکالنے کا اتفاق ہوا۔ یہ ایک بہت گنجان آباد علاقہ تھا۔ ہم نے قبر نکالنے کےلیے ضروری سامان لیا اور قبرستان کی طرف چل پڑے۔ قبرستان میں پہنچے تو پتا چلا کہ یہاں قبر نکالنے کےلیے بالکل بھی جگہ خالی نہیں ہے۔ وہاں موجود انتظامیہ سے پوچھا تو اُنہوں نے بتایا کہ جو قبر آپ کو سب سے پُرانی لگتی ہے اُسے اُکھاڑ کر نئی قبر تیار کرلیں۔ پہلے تو ہمیں یہ کام کرنا بہت مشکل سا لگا لیکن مجبوراٙٙ ہم نے کٙسی سے سب سے پرانی قبر کو کھودنا شروع کردیا تھوڑی دیر بعد نیچے پہنچے تو کفن کا کپڑا نظر آنا شروع ہوگیا جب ہم نے مکمل کھدائی کی تو وہاں کفن کا چھوٹا سا ٹکڑا جس میں صرف ریڑھ، بازو، ٹانگوں کی ہڈیاں اور کھوپڑی موجود تھی اور ایسے لگ رہا تھا کہ شائید کچھ 
عرصے بعد یہ بھی ختم ہوجائیں۔

 میں کون هوں؟ main kon hoin
میرے ذہن میں ایک سوال نے گردش شروع کردی کہ میں کون ہوں؟  تو مجھے اس سوال کا کچھ یوں جواب مِل ہی گیا۔
میں سفرِآخرت کا راہی ہوں۔ کسی بھی وقت یہ روح قبض ہونی ہے اور میرا ٹھکانہ دوگز قبر ہے میری لاش کو کیڑے مکوڑے کھا جائیں گے ہڈیاں بھی مٹی میں تبدیل ہوجائیں گی۔ یہاں تک کے میرے دوست میرے رشتہ دار سب مجھے بھول جائیں گے۔ دُنیا میں کمائی ہوئی سب دولت گھر بار سب اِسی دُنیا میں رہ جانا ہے میرے ساتھ اگر کچھ رہے گا تو میرے اعمال 
رہیں گے ہاں میں سفرِآخرت کا راہی ہوں

تو پھر کِس چیز کی اکڑ ہے کِس چیز کا غرور ہے؟
اُس دن وئیٹر سے لوگوں کا رویہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا۔ برائے مہربانی جب آپ کسی کینٹین یا ہوٹل میں جاتے ہیں تو اِن لوگوں کا بہت خیال رکھا کریں کم از کم اِن سے پیار سے بات ضرور  کیا کریں۔ یہ لوگ بہت مجبور لوگ ہوتے ہیں۔ ہم سفرِآخرت کے راہی ہیں ہماری اٙکٹر، ہماری اٙنا، ہمارا غرور اور ہماری دولت سب اِدھر ہی رہ جانا ہے ہمارے اچھے اخلاق ضرور 
ہمارے ساتھ جائیں گے اور ان شاءاللہ ہماری آخرت کی بہتری کا سبب بنیں گے۔
           شکریہ                                                                            
امید کرتاهوں میری اس کوشش کو سہرایا جائے گا.اورمجھ سمیت ہم سب لوگ اس بات پے عمل بی کریں گیں

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.