Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

ad

Shop Now

Thursday, October 17, 2019

Thinking needs to change,سوچ بدلنے کی ضرورت ہے,c-t-news

سوچ بدلنے کی ضرورت ہے

                    (Thinking needs to change)

ازقلم عُمراِشتیاق

ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ لوگ اپنی سوچ بدلنے کی کوشش نہیں کرتے جس وجہ سے ہمارے معاشرے میں ترقی کی سپیڈ بہت کم ہے۔ 
کچھ دِن پہلے میں نے اپنی کلاس کے طلبا سے پوچھا کہ آپ آگے کون سی فیلڈ میں پڑھنا پسند کریں گے وہ فیلڈ بتائیں جس میں پڑھنے اور کام کرنے کا آپ کو شوق ہو۔
تقریباٙٙ تمام بچوں کے جوابات میں ایک چیز جوکہ میں نے مُشترک دیکھی وہ یہ تھی کہ مجھے اس فیلڈ کا بہت شوق ہے لیکن میرے والدین مجھے فلاں فیلڈ میں پڑھنے پر مجبور کر رہے ہیں یا میرے گھر کے سب لوگ اس فیلڈ میں ہیں تو اس وجہ سے مجھ بھی اسی فیلڈ میں پڑھایا جائے گا وغیرہ وغیرہ 
اٙگر آپ اپنے اِردگرد نظر دوڑائیں تو آپ کو معاشرے میں اِس بات کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ فلاں کا بچہ ڈاکٹر بن گیا ہے اُس نے کلینک کھولا اور وہ ڈھیروں پیسے کما رہا ہے۔ فلاں کا بچہ اِنجنئیر بن گیا وہ اِتنی تنخواہ لے رہا ہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمارا بچہ بھی ڈاکٹر بنے یا انجنئیر بنے وغیرہ وغیرہ 
بچوں کو مجبور کرکے اُن سے ڈِگری کروا لی جاتی ہے لیکن پھر اُن کے پاس اس فیلڈ کا عِلم بہت کم ہوتا ہے صرف ڈگری 
ہوتی ہے۔


ہاں! وہ ڈاکٹر ضرور بن جاتے ہیں اور بہت اچھا پیسہ بھی کما رہے ہوتے ہیں لیکن پھر لوگ خود ہی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ یہاں تو کوئی ڈاکٹر ہی اچھا نہیں ہے فلاں ڈاکٹر بہت اچھا ہے ہمیں اُس کے پاس جانا چاہئیے وغیرہ وغیرہ۔ اور اِنجنئیرز کے حالات سے بھی آپ بخوبی واقف ہیں کہ آپ کو بہت کم کوئی اچھا اِنجنئیر ملے گا۔ آپ باقی جتنی بھی فیلڈز ہیں سب چیک  
کرلیں آپ کو اُس فیلڈ کا ماہر شخص بہت کم ملے گا۔ 


سوچ بدلنے کی ضرورت ہے


                    
Thinking needs to change
اِس کی کیا وجہ ہے؟ ایسا کیوں ہے؟ وغیرہ وغیرہ کیا آپ نے کبھی یہ سوچا؟ 

میں اِس سوال کا جواب آپ کو دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ جو لوگ اپنی پسند کی فیلڈ میں جاتے ہیں تو وہ اُس فیلڈ میں دِل لگا کرکام کرتے ہیں اور اُس فیلڈ میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتے رہتے ہیں وہ اپنے کام میں اکتاہٹ محسوس نہیں کرتے مسلسل جدوجہد جاری رکھتے ہیں ہاں! جو آپ کو اپنی فیلڈ میں بیسٹ لوگ نظر آتے ہیں جِن پر لوگوں کو اعتماد بھی ہوتا ہے وہ یہی لوگ ہوتے ہیں۔
اور دوسری سائیڈ پہ وہ لوگ جوکہ شوق کِسی اور فیلڈ کا رکھتے ہیں یا ٹیلنٹ کسی اور چیز کا ہوتا ہے اور اپنے ٹیلنٹ یا شوق کو پہچانے بغیر کسی اور فیلڈ کا انتخاب کرلیتے ہیں یا پھر معاشرے اور والدین کے دباو کی وجہ سے کوئی اور فیلڈ سلیکٹ کرلیتے ہیں۔ ہاں! وہ لوگ ڈاکٹر بھی بن جاتے ہیں انجنئیر بھی بن جاتے ہیں جو بھی فیلڈ سلیکٹ کرتے ہیں ڈگری تو حاصل کرلیتے ہیں مگر وہ ایک اچھے ڈاکٹر نہیں بن پاتے اچھے انجنئیر نہیں بن پاتے کیونکہ انہیں اِس فیلڈ میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی وہ نئیں چیزیں سیکھنے کا شوق نہیں رکھتے یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جِن پر ہم بہت کم اعتماد کرتے ہیں یا یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ڈِگریاں لے کر نوکری کےلیے اِدھر اُدھر دھکے کھا رہے ہوتے ہیں۔ 

اگر ہمارے معاشرے نے یہ سوچ نہ بدلی تو مزید آئندہ آنے والے وقت میں حالات مزید کشیدہ ہوتے چلے جائیں گے ہمارے پاس اِتنی نوکریاں نہیں ہیں اور نہ ہی ہوں گی کہ ایک ہی فیلڈ کے اتنے ڈگری ہولڈرز کو نوکری مل سکے جیسا کہ کچھ عرصہ پہلے ایم۔بی۔اے ڈگری ہولڈرز کی کافی نوکریاں آئیں تو لوگوں نے اپنے بچوں کو ایم۔بی۔اے کروانا شروع کردیا جس وجہ سے اِس فیلڈ میں ڈِگریاں لیے بہت سے لوگ نکلے لیکن اس فیلڈ میں جتنے لوگوں کی گنجائش تھی وہ مکمل ہوچُکی تھی۔ مثلاٙٙ اگر 10 لوگوں کی اِس فیلڈ میں جگہ تھی تو 200 بندہ ڈگری لے کر جاب تلاش کررہا تھا۔ تو باقی 190 لوگ ڈِگریاں اُٹھائے اِدھر اُدھر دھکے کھا رہے تھے۔


سوچ بدلنے کی ضرورت ہے


                    (Thinking needs to change)

اِس طرح کے حالات میں قصور صِرف گورنمنٹ کا نہیں ہوتا بلکہ ہمارا اپنا قصور سب سے ذیادہ ہوتا ہے۔ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی ہمیں پیچھے گزرے ہوئے دور کو دیکھ کر ڈگریاں کرنے کی بجائے اِس موجودہ وقت اور آنے والے وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈگریاں کرنی ہوں گی۔ ہمیں اپنے بچوں کا شوق اور ٹیلنٹ پہچان کر اُس فیلڈ میں بھیجنا ہوگا۔ یہ وقت کی بھی ضرورت ہے اور ہمارے ملک کی بھی ضرورت ہے اِس طرح ہماری تمام فیلڈز میں قابل لوگوں کی تعداد بھی ذیادہ ہوجائے گی اور معاشرے کی ترقی کی سپیڈ بھی بہت بڑھ جائے گی۔
اِس سب میں تین فیکٹرز بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

١- گورنمنٹ کو چاہئیے کہ اِس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے لوگوں کو اِس حوالے سے تربیت دی جائے۔ آنے والے وقت کی ضرورت کے مطابق لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔
٢- والدین کو اپنی سوچ بدلنی ہوگی صرف پیسہ کمانے والے لوگوں کی طرف دیکھ کر اپنے بچوں کو اُس فیلڈ میں نہیں بھیجنا چاہئیے بلکہ بچوں کا شوق اور ٹیلنٹ پہچاننے کی کوشش کریں اور بچوں کو اپنا ٹیلنٹ پہچاننے میں اُن کی مدد کریں۔ اِس سے وہ اپنی فیلڈ کے کامیاب انسان بن جائیں گئے۔
٣- تعلیمی ادارے اور اساتذہ کا کردار اِس سب میں بہت اہم ہے۔ اُساتذہ کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی موجودہ ضروت اور آنے والے حالات کا بغور جائزہ لیتے رہیں تعلیمی ادارے اور اساتذہ اکرام مل کر والدین اور طلبا کو اِس حوالے سے آگاہ کرتے رہیں۔

اِس طرح ہمارے ملک کو بہت ذیادہ قابل لوگ بھی ملیں گے اور بے روزگاری کم کرنے میں مدد بھی ملے گی۔ اِس کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی ترقی کی سپیڈ میں 
بھی اضافہ ہوگا۔

Thinking needs to change

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.